نئی دہلی: سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کی یاد میں ان کی رہائش گاہ پر اکھنڈ پاٹھ کا اہتمام کیا گیا۔
جس میں کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور پارٹی پارلیمانی پارٹی کی لیڈر سونیا گاندھی سمیت کئی سرکردہ لوگوں نے شرکت کی اور ڈاکٹر منموہن سنگھ کو خراج عقیدت پیش کیا۔
ڈاکٹر سنگھ کی رہائش گاہ پر منعقد اس پروگرام میں مسٹر کھڑگے اور محترمہ گاندھی کے علاوہ سابق نائب صدر حامد انصاری سمیت کئی سرکردہ لیڈروں نے شرکت کی۔
ڈاکٹر سنگھ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کانگریس پارٹی نے کہا کہ ان کی یادیں ہمیشہ ہر ایک کے دل میں رہیں گی اور ان کی سادگی، اور نظریات ہمیشہ ہمیں متاثر کرتے رہیں گے۔
واضح ر ہے کہ ڈاکٹر سنگھ کا انتقال گزشتہ ماہ 26 دسمبر کو ہوا تھا اور ان کی آخری رسوم 28 دسمبر کو نگم بودھ گھاٹ میں ادا کی گئی تھی۔