مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، صہیونی جنگی طیاروں نے شام کے مختلف مقامات پر فضائی حملے کیے ہیں۔
ذرائع نے کہا ہے کہ صہیونی طیاروں نے حلب کے مشرقی علاقے میں شامی دفاعی مصنوعات کے کارخانوں کو نشانہ بنایا۔
حملوں میں ہونے والے نقصانات کے بارے میں تاحال تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔
بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد صہیونی حکومت کی جانب سے شام پر حملوں میں شدید اضافہ ہوا ہے۔ الجولانی کی قیادت میں شام پر قابض تکفیری جماعت نے ابھی تک صہیونی حکومت کے حملوں پر کوئی ردعمل نہیں دیا ہے۔
صہیونی حکومت نے گولان کے علاقے میں وسیع رقبے پر بھی قبضہ کیا ہے۔