کسانوں کی بدحالی پر عآپ ’گھڑیالی آنسو‘ بہا رہی، کسان مخالف قوانین کو منظور کرانے میں عآپ بھی شامل تھی: دیویندر یادو

دیویندر یادو نے کہا کہ ’’عآپ اور بی جے پی ایک ہی سکہ کے دو پہلو ہیں۔ بدعنوانی، غلط حکمرانی اور عوام کو نظر انداز کرنے کے معاملے میں ’عآپ کا پاپ‘ بی جے پی کے برابر ہے دونوں میں کوئی فرق نہیں ہے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>دیویندر یادو / تصویر آئی این سی</p></div><div class="paragraphs"><p>دیویندر یادو / تصویر آئی این سی</p></div>

دیویندر یادو / تصویر آئی این سی

user

نئی دہلی: دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو نے کسانوں کے حق میں عآپ لیڈر سنجے سنگھ کے بہنے والے آنسوؤں کو ’گھڑیالو آنسو‘ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج یہ کیجریوال اور عآپ کے لیڈران کسان کی حمایت میں باتیں کر رہے ہیں جو صرف اور صرف ووٹ حاصل کرنے کی ایک سیاسی چال ہے۔ جب بی جے پی نے پارلیمنٹ میں کسان مخالف بل پیش کیا تھا تو سب سے پہلے کیجریوال نے 23 نومبر 2020 کو اس کی حمایت کی تھی۔ عام آدمی پارٹی اور بی جے پی دونوں ایک ہی سکہ کے دو پہلو ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بدعنوانی، غلط حکمرانی اور عوام کو نظر انداز کرنے کے معاملے میں ’عآپ کا پاپ‘ بی جے پی کے برابر ہے، دونوں میں کوئی فرق نہیں ہے۔

دیویندر یادو نے کہا کہ بی جے پی اور وزیر اعظم نریندر مودی نے کسانوں سے جو ملکی سطح پر معافی مانگی تھی اس کے پیچھے راہل گاندھی، کانگریس لیڈران و کارکنان کی پارلیمنٹ سے لے کر سڑک تک کی طویل جدوجہد کارفرما تھی۔ میں اروند کیجریوال سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ مودی حکومت جو دوبارہ کسان مخالف قانون پچھلے دروازے سے لانا چاہتی ہے، کیا کیجریوال پھر اس معاملے میں پہلے کی طرح بی جے پی کا ساتھ دیں گے؟ کیونکہ کیجریوال نے اس سے قبل اسمبلی میں زرعی قوانین کی کاپیاں پھاڑ کر دکھاوے کی سیاست کی تھی۔

کانگریس ریاستی صدر نے کیجریوال کے 2020 کے انتخابی منشور کو یاد دلاتے ہوئے کہا کہ ’’کیجریوال نے 2020 کے انتخابی منشور میں فصل کے نقصان کے لیے 50،000 روپے فی ہیکٹیئر کے مطابق معاوضہ دینے کا اعلان کیا تھا۔ لیکن افسوس کہ 2022 میں دہلی کے کسانوں کو فصل کا  معاوضہ صرف 20 ہزار روپے فی ایکڑ کا چیک بانٹ کر تصویر کھنچوائی تھی۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ کیجریوال اور ان کے لیڈران عوام کے درمیان بی جے پی کے خلاف بول رہے ہیں لیکن بند کمروں میں بی جے پی کی عوام مخالف پالیسیوں کی حمایت کر رہے ہیں۔ یہ سب دہلی کے لوگ دیکھ رہے ہیں اسمبلی انتخاب میں کیجریوال کو ضرور جواب دیں گے۔

دیویندر یادو کا کہنا ہے کہ تینوں سیاہ زرعی قوانین سے نہ صرف کسان بلکہ کھیتوں میں کام کرنے والے مزدور، تاجر اور سرکاری منڈیوں میں کام کرنے والے ملازمین بھی متاثر ہوئے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ اسمبلی انتخاب کے نزدیک آتے ہی کسانوں کی حمایت میں بیان دے کر صرف اور صرف ووٹ کی سیاست کرنا چاہتے ہیں، کیونکہ ووٹ حاصل کرنے کے بعد عوام سے کیے وعدوں کو پورا نہ کرنے کی ان کی پرانی عادت ہے۔ اس بار کے اسمبلی انتخاب میں کیجریوال کے لیے دوبارہ اقتدار حاصل کرنا آسان نہیں ہوگا کیونکہ لوگ ان کی چال سمجھ چکے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *