حیدرآباد: راشٹرپتی بھون میں زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت اور محکمہ ثقافت کے ساتھ مل کر حیدرآباد کے بولارم میں واقع راشٹرپتی نیلائم میں اودیان اتسو کے نام سے پھولوں اور ہارٹیکلچر کا ایک میلہ منعقد کیا۔
میڈیا کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے اگریکلچرل اکسٹنشن سے جوائنٹ سکریٹری سیمول پروین کمار نے کہا کہ اس بارہ روزہ تہوار کے ذریعہ قدرتی تنوع اور ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھنے میں باغبانی کے رول کے بارے میں بیداری پیدا کی جائے گی۔
ترقی پسند کسان چنتاپلی سریش نے موضوعاتی اسٹالس کا رسمی طور پر افتتاح کیا۔ اس فیسٹول کے تحت تقریباً50 موضوعاتی اسٹالس قائم کئے گئے ہیں۔
اس موقع پر مختلف ثقافتی اور دیگر پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔ راشٹرپتی نیلائم کی منیجر رجنی نے بتایا کہ اِس فیسٹول میں داخلہ مفت ہوگا۔ یہ میلہ اس مہینہ کی 13 تاریخ تک صبح 10 بجے سے رات8 بجے تک کھلا رہے گا۔