ایرانڈیا کے مسافرین اب 10 ہزار فیٹ سے زائد کی بلندی پر وائی فائی استعمال کرسکیں گے

نئی دہلی (آئی اے این ایس) ٹاٹا گروپ کی ملکیتی ایرانڈیا اندرون ملک پروازوں میں وائی فائی انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی دینے والی پہلی ایرلائن بن گئی ہے۔

ایرلائن نے چہارشنبہ کے دن پریس ریلیز میں کہا کہ مسافرین‘ ڈومیسٹک روٹس پر ایربس A350 بوئنگ 788-9 اور چنندہ ایربس A321 نیو طیاروں میں اس سروس سے استفادہ کرسکتے ہیں۔

دوران ِ پرواز سوشل میڈیا تک رسائی کے علاوہ اپنا دفتری کام یا دوستوں اور فیملی کو ٹکسٹ کرنا بھی اب ممکن ہوگیا ہے۔

ایرانڈیا کے چیف کسٹمر ایکسپریئنس آفیسر راجیش ڈوگرہ نے کہا کہ کنیکٹویٹی (ارتباط) اب جدید سفر کا اٹوٹ حصہ بن گیا ہے۔

ایرانڈیا کے مسافرین اب 10 ہزار فیٹ سے زائد کی بلندی پر لیاپ ٹاپ‘ ٹیاب اور آئی او ایس یا اینڈرائیڈ والے اسمارٹ فونس کے ذریعہ وائی فائی استعمال کرسکتے ہیں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *