بیرسٹر اسد الدین اویسی کی دختر کی ایم بی بی ایس امتحان میں شاندار کامیابی

حیدر آباد /بیرسٹر اسد الدین اویسی رکن پارلیمنٹ حیدر آباد و صدر کل ہند مجلس اتحاد مسلمین کی دختر ماہین اویسی نے ایم بی بی ایس کے امتحان میں غیر معمولی نشانات کے ساتھ امتیازی کامیابی حاصل کی ہے۔

 

وہ کالوجی نارائن راؤ یونیورسٹی آف ہیلت سائنس کے تحت ریاست کے تمام میڈیکل کالجوں میں امتیازی کامیابی حاصل کرنے والے 15 طلبہ میں شامل ہیں جبکہ انہوں نے دکن کالج آف میڈیکل سائنس میں ٹاپ کیا ہے۔ دکن کالج آف میڈیکل سائنس کی 2021ء بیاچ کی طالبہ ماہین اویسی نے اپنی شاندار کامیابی پر سب سے پہلے اللہ کا شکرادا کیا

 

اور اسے اپنے والدین کی دعا ئیں اور محنت کا نتیجہ قرار دیا۔ بھتیجی کی شاندار کامیابی پر جناب اکبر الدین اویسی قائد مجلس متفقہ پارٹی اور جناب برہان الدین اویسی ایڈیٹر انچیف روزنامہ اعتماد نے مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

 

ماہین اویسی، محمد شاہ عالم رسول خان کی بہو اور محمد ساحل رسول خان ڈائرکٹر شاداں انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس کی زوجہ ہیں۔ انہوں نے روزنامہ اعتماد کو بتایا کہ موجودہ دور میں لڑکیوں کے لئے تعلیم کے بے شمار مواقع ہیں اس سے استفادہ حاصل کرنا چاہئے ۔

 

شادی کے بعد بھی لڑکیاں تعلیم جاری رکھ سکتی ہیں وہ خود اپنا میڈیکل پوسٹ گریجویشن شادی کے بعد کرنے والی ہیں۔ تعلیم ہی کامیابی کی کلید ہے لڑکیوں کا تعلیم حاصل کرنا بے حد ضروری ہے بالخصوص مسلم معاشرہ کے لئے اگر لڑ کیاں تعلیم یافتہ رہیں گی

 

تو اس کے بہتر نتائج برآمد ہوں گے اور مسلم معاشرہ میں انقلابی تبدیلی آئے گی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *