گورکھپور: ریلوے انتظامیہ نے نئے سال کے آغاز میں منعقد ہونے والے اترپردیش کے پریاگ راج مہاکمبھ میں عقیدت مندوں کی سہولیت کے لئے گورکھپور سمیت چھپرا، سیوان، بنارس، لکھنؤ اور اجودھیا سے تقریبا 150 مہاکمبھ میلہ اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
شمال مشرقی ریلوے کے ترجمان نے منگل کو بتایا کہ ان ٹرینوں کو چلانے کے لئے یانترک کارخانہ گورکھپور میں مہاکمبھ تھیم پر 80کوچ تیار کئے جارہے ہیں۔
دراصل مہاکمبھ کے دوران اسیشل اور مستقل ٹرینوں کو چلانے کے لئے شمال مشرقی ریلوے نے ریلوے بورڈ سے بھی جنرل کوچ والی ٹرین کی تقریبا 25ریک اور تقریبا 25 ہی میمو کا مطالبہ کیا ہے۔
اسپیشل اور مستقل ٹرین کے لئے تقریبا 24الکٹرک انجن بھی مانگا ہے۔
دوسرے زور سے اسٹیشن ماسٹر، ٹکٹ چیکنگ اسٹاف سمیت آپریٹری اور کمرشیل سے متعلق ریل اہلکار کا بھی مطالبہ کیا ہے تاکہ ٹرینوں کو بہتر ڈھنگ سے چلایا جاسکے۔