ونئے سکسینہ نے خط میں لکھا ہے کہ ’’یہ مجھے بہت ہتک آمیز لگا اور مجھے اس سے صدمہ لگا، یہ نہ صرف آپ کی بے عزتی تھی بلکہ عزت مآب صدر جمہوریہ و ان کے نمائندہ کی شکل میں میری بھی بے عزتی تھی۔‘‘
دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر یعنی ایل جی ونئے کمار سکسینہ نے وزیر اعلیٰ آتشی کو ایک خط لکھا ہے جس میں سابق وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے ایک بیان پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے خط میں دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ کچھ دنوں میں عآپ کے کنوینر اروند کیجریوال کے ذریعہ آتشی کو عارضی وزیر اعلیٰ کہا گیا، جس پر انھیں اعتراض ہے۔
آتشی کو تحریر کردہ خط میں وی کے سکسینہ نے لکھا ہے کہ ’’یہ مجھے بہت ہتک آمیز لگا اور مجھے اس سے صدمہ پہنچا ہے۔ یہ نہ صرف آپ کی بے عزتی تھی بلکہ آپ کی تقرری کرنے والی عزت مآب صدر جمہوریہ اور ان کے نمائندہ کی شکل میں میری بھی بے عزتی تھی۔ لیفٹیننٹ گورنر ہونے کے ناطے میں اس سطح کے پبلک ڈسکلوزر سے فکر مند ہوں اور ساتھ ہی میری حکومت کی کُل وقتی وزیر اعلیٰ کو عارضی وزیر اعلیٰ کی شکل میں پیش کرنے کے طریقہ سے مایوس ہوں۔‘‘
اس خط میں وی کے سکسینہ یہ بھی لکھتے ہیں کہ ’’غیر مجاز طریقے سے سینئر شہریوں اور وزیر اعلیٰ کے نام پر ہی خواتین سے متعلق منصوبے کا ہوائی اعلان کیا جا رہا ہے۔ اس سے وزیر اعلیٰ کے عہدہ اور وزارتی کونسل کا وقار بھی مندمل ہوا ہے۔ وزیر اعلیٰ کی شکل میں اب ان سبھی شعبوں میں ناکامیوں کی ذمہ داری آپ کی ہی مانی جائے گی۔‘‘ خط میں مزید لکھا گیا ہے کہ ’’میں ان محکمہ جاتی افسران کی تعریف بھی کرتا ہوں جنھوں نے اپنی ذمہ داریوں کو نبھاتے ہوئے مفاد عامہ میں گمراہ کن منصوبوں اور ان کے رجسٹریشن سے متعلق صحیح حقائق کو عوام کے سامنے پیش کیا۔‘‘
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔