غزہ، فلسطینی مجاہدین نے صہیونی فوجیوں کو گھر سمیت اڑا دیا

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، غزہ کے شمالی علاقے جبالیا میں فلسطینی مجاہدین نے صہیونی فوجیوں پر حملہ کرکے شدید نقصان پہنچایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک جہاد اسلامی کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ نے اعلان کیا کہ مجاہدین نے “العامودی بریگیڈ” کے جوانوں کے ساتھ مشترکہ آپریشن میں شمالی غزہ کے علاقے جبالیا میں ایک گھر دھماکے سے اڑادیا جس میں صہیونی فوج کے کچھ اہلکار چھپے ہوئے تھے۔

اس کے علاوہ صہیونی فوج کے ایک مرکاوا ٹینک کو بھی قدس بریگیڈ کے جنگجوؤں نے “ثاقب” بم سے تباہ کر دیا ہے۔

تنظیم کے بیان کے مطابق جیسے ہی صہیونی فوجی امدادی ٹیمیں اس علاقے میں پہنچیں، جنگجوؤں نے فوجیوں کو “یاسین ۱۰۵” راکٹ سے نشانہ بنایا۔

اس سے قبل، صہیونی میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ غزہ کی پٹی کے قریب صہیونی قصبوں سدیروت اور نیرعام کو فلسطینی تنظیموں نے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ حملوں کے بعد خطرے کے سائرن بجائے گئے ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *