نظام آباد: مولانا سید سمیع اللہ قاسمی صاحب صدر جمعیۃ علماءضلع نظام آباد نے کہا کہ حضرت مولانا حافظ پیر شبیر احمد صاحب صدر جمعیتہ علماء تلنگانہ وحافظ پیر خلیق احمد صابر صاحب کے ایماء پر سیرت النبی کوئز شہر کےمختلف اسکولوں میں کروایا گیا ،جن میں قابل ذکرانٹیگرل ہائی اسکول ہے یہاں کے طلبہ وطالبات نے خوب بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اورمحنت کرکے امتحان میں پوزیشن حاصل کی
جن میں قابل ذکر وہ طلباء وطالبات جو اول دوم سوم پوزیشن حاصل کئے ہیں انہیں انعامات واسنادات سے نوازا گیا ، اول پوزیشن سیدہ اقرء ریم بنت سید داؤد صاحب دوم پوزیشن حوریہ عنبر بنت خواجہ عبدالحفیظ صاحب سوم پوزیشن رومائلہ خانم بنت محمد یا رو علی خان صاحب۔اسی طرح جناب یحی ظفر صاحب کی جانب سے پروگرام ہال میں سیرت کے تئیں کچھ سوالات کیے گے جس سے بچوں میں مزید سیرت کوئز کا جذبہ پیدا کیا جاسکے اور صحیح جوابات دینے والے طلبہ وطالبات کو ترغیبی انعام کے طور پر ہدیہ پیش کیا گیا مزید جمعیۃ علماء کی جانب سے دس ترغیبی اسنادات بھی طلبہ کو بطور ہمت افزائ دیے گے
جناب مفتی محمود ابولحمود صاحب قاسمی (استاذ ادارہ مظہرالعلوم ) نصیحت کرتے ہوۓ کہاکہ اس دور میں مسلم مینجمنٹ کے اسکول اور ساتھ ساتھ دینی تعلیم وتربیت کا ہونا ضروری ہے تاہم طلبہ کو نبی علیہ السلام کی سیرت طیبہ سے آگاہ کروانا بھی لازم ہے اس موقع پر مولانا سید سمیع اللہ قاسمی صاحب (صدر جمعیۃ علماء ضلع نظام آباد ) نے اسکول کے بچوں کو نصیحت کرتے ہوۓ کہاکہ نمازوں کی پابندی کریں ،
اچھے اخلاق کو اپنائیں ، والدین کی خوب خدمت کریں ،اساتذہ ومتعلقین کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آیئں ۔اس موقع پرصدر جمعیۃ علماء وارکین جمعیۃ کی جانب سے عبدالملک ثاقب صاحب انٹیگرل ہائ اسکول کو مومنٹو پیش کرکے شکریہ ادا کیا اس پروگرام میں بطور مہمان خصوصی مفتی محمود ابولحمود صاحب (استاذ ادارہ مظہرالعلوم ) جناب عنایت علی افروز صاحب (خازن جمعیۃ علماء ) جناب یحی ظفر صاحب (صدر ادارہ بیت المال )مولانا عبد الناصر (رکن جمعیۃ علماء )حافظ عبدالولی مظہری (رکن جمعیتہ علماء) اسامہ ایوبی (رکن جمعیۃ علماء)شامل رہے
اس موقع پر عبدالملک شارق صاحب ، عبد الملک ثاقب صاحب ، حافظ شاہد صاحب ، حافظ عامر صاحب اور تمام اسکول انتظامیہ نے آنے والے مہمانوں کی شال پوشی کرتے ہوۓ شکریہ ادا کیا