سنبھل (یوپی): سنبھل میں 24 نومبر کو برپا تشدد کے پس منظر میں اترپردیش پولیس سیکوریٹی بڑھانے کے اقدامات کررہی ہے۔ ان اقدامات کے ایک حصہ کے طورپر شاہی جامع مسجد کے سامنے ایک نئی پولیس چوکی قائم کرنے کا کام شروع ہونے والا ہے۔ علاقہ کا سروے ہوچکا ہے اور پولیس چوکی کی تعمیر جلد شروع ہوجائے گی۔
ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس شریش چندر نے بتایا کہ نئی چوکی کی پیمائش مکمل ہوگئی ہے۔ انہوں نے یہ بتانے سے انکار کردیا کہ اس چوکی کا نام کیا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سیکوریٹی بڑھانے کے لئے پولیس آؤٹ پوسٹ قائم کیا جارہا ہے جہاں دن رات پولیس والے تعینات رہیں گے۔