سابقہ وزیر اعظم ہند ڈاکٹر منموہن سنگھ کا دہانت ملک کے لیے عظیم نقصان ملک عظیم رہنما سے محروم ہوچکا۔۔ کھمم کے کانگریس آفس میں آنجہانی منموہن سنگھ کو بھر پور خراج عقیدت پیش کی گئیں۔۔۔ کھمم کے کانگریس آفس میں سابقہ وزیرِ اعظم ہند ڈاکٹر منموہن سنگھ کے دہانت پر تعزیتی پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا پروگرام کی قیادت کھمم ضلع کانگریس صدر درگا نے کی اس موقع پر ڈاکٹر منموہن سنگھ کے دہانت پر بھر پور خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے تصویر پر پھول چڑھائے اس موقع پر کھمم رکن پارلیمنٹ رگھو رام ریڈی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کے آج ملک عظیم رہنما سے محروم ہوگیا سابقہ وزیرِ اعظم ہند ڈاکٹر منموہن سنگھ کے خدمات کو کبھی فراموش نھی کیاجاسکتا ہے نرسمہا راؤ کے دورے حکومت نے ڈاکٹر منموہن سنگھ نے بطور وزیر خزانہ ملک کی معیشت کو استحکام بخشا ایک متوسط گھرانے سے تعلق رکہنے والے ڈاکٹر منموہن سنگھ نے ملک کے لیے جو خدمات فراہم کی پورے ملک کے لیے فخر کی بات ہے ڈاکٹر منموہن سنگھ منکسر المزاج اور انکساری کے حامل تھے ان کی دہانت پر ھم ان کے افراد خاندان کو دلی تعزیت پیش کرتے ہے اس موقع پر کھمم ضلع کانگریس صدر درگا نے کہا کے 5 جنوری 2025 تک ضلع بھر میں تمام سیاسی پروگراموں کو ملتوی کردیا گیا اور ضلع بھر میں 6 دن کا سوگ منایا جائیگا اس موقع پر کانگریس کے قائدین کے علاوہ پارٹی کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھے