سال نو کا جشن منانا اسلامی تعلیمات اور تہذیب کے مغائر ہے سال نو کے جشن کے نام پر سڑکوں پر ھنگاما اور شور شرابہ برپاکرنا کیک کاٹنا دعوتوں کا اہتمام کرنا غیر اسلامی اور غیر شرعی چیزیں ہے مسلمانوں کو اور بالخصوص نوجوانوں کو بےراہ روی سے بچنا ناگزیر ہے۔۔۔ ان خیالات کا مسجد صدیقیہ پرکاش نگر کھمم میں بموقع جمعہ حافظ محمد جواد احمد چیرمین عوام ہند ویلفیر اینڈ چارٹیبل فاؤنڈیشن نے کیا حافظ محمد جواد احمد نے قبل از جمعہ مسجد صدیقیہ پرکاش نگر میں اپنے خطاب میں کہا کے سال نو کے جشن کے نام پر مسلم نوجوانوں میں بےراہ روی کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا کے مذہب اسلام ایک صاف ستھرا مذہب ہے دوسروں کو تکلیف دینے والے چیزوں کو سخت گناہ سے تعبیر کیا گیا سال نو کے جشن کے نام پر سڑکوں پر ھنگاما اور شور شرابہ برپاکرنا اسلامی تعلیمات اور تہذیب کے مغائر ہے سال کے اختتام پر مسلم قوم اپنا محاسبہ کرنی کی ضرورت ہے کہ ایک سال گزرگیا سال کے دوران ہم کتنے اعمال کیے ہے جس سے اللہ اور رسول اکرم صلّی اللہ علیہ وسلم کو ناپسندیدہ ھو ماضی غلطیوں پر ندامت کا اظہار کرتے ہوئے سال نو کے آغاز پر اچھی ارادوں اور مخلص جذبات کے ساتھ اپنے زندگی میں تبدیلی لانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کے سال نو کے موقعے پر جشن منانا یہ یہودی اور عیسائی تہذیب کی دین ہے حدیث پاک میں حضورصلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو قوم جس قوم کی مشابہت اختیار کریں گی اللہ تعالٰی قیامت انہی قوموں کے ساتھ حشر کریں گئیں حافظ محمد جواد احمد نے اپنے ولولہ انگیز خطاب کو جاری رکھتے ہوئے کہا کے وقت کی قدر کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کے اللہ تعالٰی نے قرآن مجید کے اندر فجر کے وقت کی چاشت کے وقت کی اور رات کے وقت کی قسم کھاکر قیامت آنے والے انسانوں یہ پیغام دیا کے اوقات کی حفاطت کرتے ہوئے اپنے زندگی میں ڈسپلن کو اختیار کرتے ہوئے اللہ کی اطاعت میں زندگی گزارتے ہوئے اپنے زندگی کو دنیا اور آخرت میں کامیاب بنائے سوشل میڈٰیا پر اپنے وقت کو ضائع کرنے کے بجائے وقت کی قدر کرنے کی ضرورت پر زور دیا سال نو کے جشن کے نام پر طوفان بدتمیزی سے سخت اجتناب کرنی کی مسلم نوجوانوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کے بیجا چیزوں میں پیسا خرچ کرنے کے بجائے محتاجوں یتیم و یسیر اور بیواؤں کی مدد کریں جس سے اللہ بہت خوش ہوتا ہے حافظ محمد جواد احمد نے بچوں کے والدین اور سرپرستوں سے گزارش کی ہے کہ اپنے بچوں کو اسلامی تعلیمات اور تہذیب سے آگاہ کرائیں اور غیر شرعی چیزوں سے مکمل طور پر اجتناب کرائے معصوم فلسطینیوں پر ھوری ظلم و زیادتی کے خلاف اپنی آواز کو بلند کرتے ہوئے فلسطینیوں کے حق میں دعائیں کریں