سید شاہ عظمت اللہ حسینی ریٹائرڈ ملازم ریلوے کا انتقال

سید شاہ عظمت اللہ حسینی ولد سید شاہ اسد اللہ حسینی صاحب کا بعمر 72سال ،بتاریخ 21/جمادی الاخری 1446ھ، مطابق:24/ ڈسمبر 2024، بروز منگل، دوپہر 1:00 بجے کے قریب طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا ہے،انا للہ وانا الیہ راجعون،

مرحوم کے پسماندگان میں چار بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہیں. مرحوم کی نماز جنازہ بروز منگل بعد نمازِ عشاء مسجد حاجی ممتاز (عید گاہ میر عالم روڈ حیدرآباد) میں ادا کی گئی اور تدفین مرحوم کی وصیت کے عین مطابق گھر سے متصل قبرستان ( بستی نبی کریم، عید گاہ میر عالم حیدرآباد) میں عمل میں آئی ہے،

مرحوم خاندان کے سرپرست اور بڑے تھے، مرحوم نے ساوتھ سنٹرل ریلوے کے تحت سکندرآباد ریلوے اسٹیشن، حیدرآباد ریلوے اسٹیشن اور دار الشفاء میں خدمات انجام دی ہے اور حسنِ خدمت کے ساتھ وظیفہ یاب ہوئے ہیں، مرحوم ہر دل عزیز اور ہر خاص وعام میں مقبول شخصیت کے مالک تھے، امورِ خیر اور خدمت خلق میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا کرتے تھے، تمام متعلقین وقارئین سے گزارش ہے کہ مرحوم کے حق میں دعاء رحمت ومغفرت اور ایصالِ ثواب کرتے رہیں.

مزید تفصیلات کے لیے رابطہ کریں :

9391145314

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *