تلنگانہ حکومت نے 2025 کے لیے تعطیلات کی فہرست جاری کر دی  

تلنگانہ حکومت نے 2025 کے لیے تعطیلات کی فہرست جاری کر دی

 

حیدرآباد ۔ تلنگانہ حکومت نے 2025 کے لیے سرکاری تعطیلات کی تفصیلات کا اعلان کر دیا ہے۔حکومت کے مطابق  سرکاری دفاتر کے لیے 27 عام تعطیلات ہوں گی جن میں اہم تہوار جیسے سنکرانتی، اگادی، عید، کرسمس، یومِ آزادی وغیرہ شامل ہیں۔

 

اس کے علاوہ دفاتر ہر اتوار اور دوسرے ہفتہ کو بند رہیں گے سوائے 8 فروری 2025 کے جو کام کا دن ہوگا کیونکہ یکم جنوری کی چھٹی کی وجہہ یہ کام کا دن ہوگا۔  ملازمین کو اختیار دیا گیا ہے کہ وہ 23 تہواروں کی فہرست سے پانچ اختیاری چھٹیاں منتخب کر سکتے ہیں۔ ان تہواروں میں کنومو، مہاویر جینتی، ورالکشمی ورتھم، رکشا بندھن وغیرہ شامل ہیں۔

 

اختیاری تعطیل کے لیے ملازمین کو پیشگی درخواست داخل‌کرنی ہوگی اور اپنے اعلیٰ عہدیدار سے اجازت حاصل کرنی ہوگی۔ عام تعطیلات کا اطلاق فیکٹریوں، عوامی دفاتر، یا اسکولوں پر خودبخود نہیں ہوگا ان اداروں کے لیے علیحدہ ہدایات جاری کی جائیں گی۔

 

حکومت کے مطابق عید اور محرم جیسے تہواروں کی تاریخیں چاند کی رویت پر منحصر ہوں گی۔ کسی بھی قسم کی تبدیلی کا اعلان میڈیا کے ذریعے کیا جائے گا۔ تعطیلات کی مکمل فہرست تلنگانہ اسٹیٹ گزٹ میں شائع کر دی گئی ہے اور تمام محکموں کو فراہم کر دی گئی ہے۔

 

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *