نئی دہلی: ہندوستانی اور عالمی تاریخ میں 27 دسمبر کے اہم واقعات درج ذیل ہیں: –
1797ء اردو فارسی کے مشہور شاعر مرزا غالب کی پیدائش ہوئی
1861-پہلی بار کلکتہ (اب کولکتہ) میں چائے کی عوامی بولی لگائی گئی
1911- انڈین نیشنل کانگریس کے کلکتہ (اب کولکتہ) اجلاس کے دوران پہلی بار ‘جن گن من’ گایا گیا
1934 – شاہ فارس نے فارس کا نام بدل کر ایران رکھنے کا اعلان کیا
1937 – ہندوستانی سیاست دان اور ہندی ادیب شنکر دیال سنگھ پیدا ہوئے
1939 – ترکی میں زلزلے کی وجہ سے تقریباً چالیس ہزار افراد ہلاک ہوئے
1942 – پرم ویر چکر ایوارڈ یافتہ ہندوستانی سپاہی لانس نائک البرٹ ایکا کی پیدائش ہوئی
1945 – عالمی معیشت کو مضبوط کرنے کے لیے ورلڈ بینک کا قیام عمل میں آیا
1949-نیدرلینڈز نے باضابطہ طور پر انڈونیشیا کی آزادی کو قبول کیا
1960 – فرانس نے ایٹمی تجربہ کیا
1961 – بیلجیئم اور کانگو کے درمیان سفارتی تعلقات بحال ہوئے
1965-بالی ووڈ اداکار سلمان خان پیدا ہوئے
1968-اپولو-8، چاند کے گرد چکر لگانے والا پہلا انسانی مشن، بحر الکاہل میں اترا
1972 – شمالی کوریا میں نیا آئین نافذ ہوا
1975 جھارکھنڈ کے دھنباد ضلع میں واقع چاسنالہ میں کوئلے کی کان کے حادثے میں -372 لوگوں کی موت ہو گئی
1979 – سوویت فوج نے افغانستان پر حملہ کیا
2001-امریکہ اور روس ہند ، پاکستان جنگ روکنے کے لیے سرگرم ہوئے ۔ لشکر طیبہ نے عبدالواحد کشمیری کو اپنا نیا سربراہ مقرر کر دیا
2002 – ‘ایو’ نامی پہلا انسانی کلون امریکہ میں پیدا ہوا
2004- ہندوستان نے تیسرے اور آخری ون ڈے میں بنگلہ دیش کو شکست دے کر سیریز 2-1 سے جیت لی
2007 – پاکستان کی سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کو راولپنڈی کے قریب گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا
2008- ’’ تارے زمین پر ‘‘کو وی۔ شانتارام ایوارڈز کی تقریب میں بہترین فلم کا ایوارڈ ملا
2013- مشہور بالی ووڈ اداکار فاروق شیخ کا انتقال ہوا
2020- مشہور ہندوستانی ڈانس مورخ، اسکالر اور نقاد سنیل کوٹھاری کا انتقال ہوا۔