یمن کو ایران کی فوجی مدد کی ضرورت نہیں، ایرانی وزیر خارجہ

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ یمنی عوام نے توقعات سے بڑھ کر فلسطینی مزاحمت کی حمایت میں بے مثال اقدامات کئے ہیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ہمیشہ تحریک مزاحمت کی حمایت کی ہے۔

عراقچی نے زور دے کر کہا کہ اگرچہ یمنیوں نے ثابت کر دیا ہے کہ انہیں کسی کی مدد کی ضرورت نہیں ہے اور وہ اپنے پاؤں پر کھڑے ہیں تاہم وہ سخت اقتصادی اور فوجی حالات کے باوجود دشمن کے خلاف مزاحمت کر رہے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ یمنی عوام نے طوفان الاقصیٰ کے آغاز سے لے کر اب تک فلسطین کے دفاع میں بے مثال کردار ادا کیا ہے، یہاں تک کہ وہ امریکی صیہونی اتحاد کی شدید ترین بمباری کا شکار ہیں لیکن فلسطین کی حمایت سے دستبردار نہیں ہوئے۔

 یمن کی مسلح افواج  نے پیر کے روز مقبوضہ یافا اور عسقلان میں اسرائیلی اہداف پر دو ڈرون حملے کئے ہیں اور یہ سلسلہ جاری ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *