ہندوستان کے عظیم ریاضی داں سری نواس رامانجن کے یوم پیدائش کے ضمن میں آج بتاریخ 23 ڈسمبر ، بروزِ پیر، اقراء ہائی اسکول اردو میڈیم کورٹلہ میں”یوم ریاضی“ کا انعقاد عمل میں لایا گیا.
اس تقریب میں مدرسہ ھذا کے طلباء و طالبات نے مختلف قسم کے ریاضی کے ماڈلس، چاٹس تیار کئے.
اس موقع پر جناب محمد کریم الدین صاحب (موظف سینئر لکچرر ڈگری کالج) نے طلباء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ رامانجن نے ریاضی کے شعبہ میں نمایاں کارنامے انجام دئیے. اس لیے ان کی پیدائش کے موقع پر ملک بھر میں یومِ ریاضی ڈے منایا جاتا ہے. جس نے ریاضی کی دنیا میں اہم کردار ادا کیا.
اور جناب محمد عبدالواجد صاحب (ریٹائرڈ پرنسپل جونیئر کالج) نے طلباء سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ریاضی کو مشکل نہ سمجھیں. کچھ طلباء کو یہ نہایت آسان لگتی ہے جبکہ کچھ کو مشکل، تاہم دورِ جدید میں ریاضی سیکھنا بہت آسان ہوگیا ہے.نیز آپ نے طلباء کو خوب محنت کرکے آگے بڑھنے کی تلقین کی.
جناب محمد کریم الدین صاحب (موظف سینئر لکچرر ڈگری کالج) اور جناب محمد عبدالواجد صاحب (موظف پرنسپل جونیئر کالج) نے طلباء و طالبات کو خوب سراہا. اور انعامات سے نوازا…
اخیر میں ہم تمام (مدرسہ ھذا) کے انتظامیہ و عملہ کی جانب سے مہمانوں کے بے حد مشکور و ممنون ہیں کہ جنہوں نے اپنا قیمتی وقت نکال کر اس تقریب کو کامیاب بنایا. اور طلباء کو قیمتی الفاظ سے نوازا.. جزاک اللہ خیرا و احسن جزا
اور ہم دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ آپکو بہترین اجر عطا فرمائے، اچھی صحت سے نوازے. آپ تمام کی محنتوں و کاوشوں کا بہترین اجر عطا فرمائے. آمین ثم آمین