سعودی عرب ۔ جدہ اور مکہ میں بارش، حرم میں بارش کے دوران زائرین کی دعائیں 

[]

ریاض ۔ کے این واصف

مکہ مکرمہ اور جدہ میں بارش۔ الاخباریہ چینل کے مطابق مسجد الحرام میں عمرہ زائرین بارش کے دوران طواف اور عبادت میں مصروف رہے اور دعائیں کیں۔ یاد رہے ماہرین موسمیات نے سعودی عرب کے بیشتر شہروں میں ہفتے تک بارش کا امکان ظاہر کیا تھا۔

 

رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ مکہ مکرمہ شہر کے علاوہ جدہ، بحرہ، جموم، خلیص، رابغ، میسان، طائف، الخرمہ اور قرب و جوار کے تمام شہروں میں کہیں ہلکی اور کہیں درمیانے درجے کی بارش ہوگی۔ محکمہ شہری دفاع نے مکہ مکرمہ ریجن کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔

 

واضح رہے حرمین شریفین انتظامیہ نے مسجد الحرام کی خدمت پر مامور متعدد سرکاری اداروں کے تعاون سے مسجد الحرام میں بارش کے مسائل سے نمٹنے کے لیے ہنگامی اسکیموں پر عمل درآمد شروع کررکھا ہے۔حرمین شریفین انتظامیہ کی کوشش ہےعبادت کے دوران زائرین کی سلامتی کو یقینی بنایا جائے۔

 

بارش کے دوران مطاف، نماز کے مقامات، داخلی راستوں پر فوری طور پر پانی کی نکاسی اور فرش خشک کیے جانے کو یقینی بنایا جارہا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *