[]
نلگونڈا: تلنگانہ میں مرالیگڈا کے قریب اڈانکی-نارکیٹپللی ہائی وے پر جمعہ کی صبح ایک نجی ٹریول بس کے بے قابو ہو کر الٹ جانے سے 10 مسافر زخمی ہو گئے، جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔
پولیس نے بتایا کہ یہ حادثہ مرالیگڈا کے قریب آڈانکی-نارکیٹپللی ہائی وے پر نندی پاڈو میں اس وقت پیش آیا جب 35 مسافروں کو لے کر بس اڑنگول سے حیدرآباد جا رہی تھی۔
زخمیوں کو علاج کے لیے مرالیگڈا ایریا اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ اس سلسلے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور جانچ شروع کر دی گئی ۔