پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 81 رن سے شکست دی،3 میچز کی سیریز میں دو صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل کی

[]

کیپ ٹاؤن: پاکستان نے جنوبی افریقہ کو دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں 81 رنز سے شکست دے کر 3 میچز کی سیریز میں دو صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی۔

کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میں 330 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 43.1 اوورز میں 248 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی کلاسن تھے جنہوں نے 97 رنز کی اننگز کھیلی تاہم وہ ٹیم کو جیت سے ہمکنار نہ کرسکے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی سب سے کامیاب بولر رہے، انہوں نے 47 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ نسیم شاہ نے 3، ابرار احمد نے 2 اور سلمان آغا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

میچ میں پاکستان کی جانب سے 32 بالز پر برق رفتار 63 رنز بنانے والے کامران غلام کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

پاکستانی ٹیم نے تیسری مرتبہ جنوبی افریقہ میں ون ڈے سیریز اپنے نام کی ہے۔

پاکستان اکیسویں صدی میں جنوبی افریقہ میں تین مرتبہ ون ڈے سیریز جیتنے والی پہلی ٹیم بن گئی، پاکستان نے 2013، 2021 اور 2024 میں جنوبی افریقہ میں ون ڈے سیریز جیتیں۔

اس سے قبل کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

پہلے میچ کی طرح اس مرتبہ پھر پاکستانی ٹیم کی اننگز کا آغاز اچھا نہ ہوا اور اوپنر عبداللّٰہ شفیق بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

دوسری وکٹ پر بابر اعظم اور گزشتہ میچ کے ہیرو اور سنچورین صائم ایوب نے 48 رنز جوڑے۔ صائم اس میچ میں بڑا شاٹ لگانے کی کوشش میں کیچ آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے 25 رنز بنائے۔

تیسری وکٹ پر بابر اعظم اور محمد رضوان نے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا دونوں کے درمیان 115 رنز کی پارٹنرشپ بنی اور ٹیم کا ٹوٹل 168 تک پہنچایا۔

اس دوران بابر اعظم نے اپنے کیریئر کی 34ویں جبکہ محمد رضوان نے 14ویں نصف سنچری مکمل کی۔

بابر اعظم 168 کے مجموعے پر 73 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ انہیں ایڈن مارکرم نے زبردست کیچ لے کر پویلین بدر کیا۔

اس بعد محمد رضوان نے جارحانہ کھیل شروع کیا تاہم وہ 192 کے مجموعے پر 80 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ انہیں مفاکا نے اپنی ہی گیند پر زبردست کیچ لے کر آؤٹ کیا۔

سلمان علی آغا اور کامران غلام کے درمیان برق رفتار 50 رنز کی شراکت بنی۔ تاہم 242 کے مجموعے پر سلمان علی آغا 30 گیندوں پر 33 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔

تاہم کامران غلام نے اپنا جارحانہ انداز جاری رکھا، وہ آخری اوور میں 32 گیندوں پر 63 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین لوٹے۔ انکی اننگز میں 5 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے۔

پاکستان کی ٹیم آخری اوور میں 329 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔

اختتامی لمحات میں عرفان خان نے 15، شاہین آفریدی نے 16، حارث رؤف نے 6 جبکہ ابرار احمد نے 4 رنز کے ساتھ ٹیم کے ٹوٹل میں اپنا حصہ ڈالا۔تین میچوں کی سیریز میں پاکستان ٹیم کو 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

ٹیم نے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ کو دلچسپ مقابلے کے بعد تین وکٹوں سے زیر کیا تھا۔

پاکستان کی ٹیم نے جنوبی افریقہ کا 240 رنز کا ہدف 7 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور میں حاصل کیا۔

صائم ایوب نے شاندار سنچری بنائی تھی جبکہ مین آف دا میچ سلما علی آغا 82 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے تھے۔

اس سے قبل تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز میں جنوبی افریقہ نے 0-2 سے کامیابی حاصل کی تھی۔



ہمیں فالو کریں


Google News

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *