کشمیر اور چناب وادی کے پہاڑی و درمیانی علاقوں میں بھاری برف باری کا امکان: محکمہ موسمیات

سری نگر: محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق 4 جنوری کی شام سے 5 جنوری کی رات دیر گئے تک وادی کشمیر اور چناب وادی کے پہاڑی اور درمیانی علاقوں میں بھاری برف باری متوقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھاری برف باری سے وادی میں 5 جنوری کو فضائی و زمینی ٹرانسپورٹ بھی عارضی طور پر متاثر ہو سکتا ہے۔

متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے کہا کہ وادی میں 4 جنوری سے 6 جنوری کی صبح تک پہاڑی اور درمیانی علاقوں میں بھاری برف باری کا امکان ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ برف باری کی شدت 5 جنوری کی رات دیر گئے یا 6 جنوری کی صبح تک جاری رہ سکتے ہے جبکہ 6 جنوری کی دوپہر کے بعد موسم کی بہتری متوقع ہے۔

ترجمان نے کہا کہ اس دوران جموں کے میدانی علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے بعد 7 سے 10 جنوری تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ 11 سے 12 جنوری کو پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری ہوسکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بعد قزاں وادی میں 13 سے 15 جنوری تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمے نے اپنی ایڈوائزری میں کہا کہ 4 جنوری کی شام سے 5 جنوری کی رات دیر گئے تک کشمیر اور چناب وادی کے پہاڑی اور درمیانی علاقوں میں بھاری برف باری ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس دوران وادی میں 5 جنوری کو زمینی و فضائی ٹرانسپورٹ میں عارضی طور پر خلل واقع ہوسکتی ہے۔

ایڈوائزری میں سیاحوں، مسافروں اور ٹرانسپورٹرز کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اہم گذر گاہوں اور پہاڑی علاقوں پر درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج ہونے اور برفانی حالات کے یش نظر ٹریفک ایڈوائزری پر عمل کریں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *