مغل روڈ، سنتھن روڈ، بھدرواہ – چمبا روڈ ہنوز بند، قومی شاہراہ کھلی

سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے راجوری اور پونچھ کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ پر ہفتے کو 8 ویں روز بھی ٹریفک کی نقل و حمل بند رہی۔

تاہم وادی کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی دو طرفہ نقل و حمل حسب معمول جاری ہے۔

ٹریفک حکام نے بتایا کہ تاریخی مغل روڈ،سنتھن روڈ اور بھدرواہ – چمبا روڈ پر ٹریفک کی نقل و حمل ہنوز بند ہیں۔

بتادیں کہ ان سڑکوں پر 27 دسمبر کو بھاری برف باری ہونے کے بعد ٹریفک کی نقل و حمل بند کر دی گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ سونہ مرگ – کرگل روڈ پر بی آر او کی طرف سے گرین سگنل ملنے کے بعد ٹریفک کی نقل و حمل بحال کر دی جائے گی۔

حکام کے مطابق ان سڑکوں کو قابل آمد و رفت بنانے کے لئے کام جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ مغل روڈ شدید پھسلن کی وجہ سے ٹریفک کے لئے بنا بر احتیاط بند ہے۔

ادھر محکمہ تعمیرات عامہ پونچھ نے سڑک کے رابطے کو بڑھانے کی طرف ایک اہم قدم کے طور پر مغل روڈ کو بفلیاز سے پیر کی گلی تک بارڈر روڈز آرگنائزیشن (بی آر او) کے حوالے کر دیا ہے۔

ٹریفک حکام نے بتایا کہ وادی کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی دو طرفہ نقل و حمل حسب معمول جاری ہے۔

مسافروں سے لین ڈسپلن پر عمل کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ مٹی کے تودے یا چٹانیں کھسک آںے کے خدشات کے پیش نظر بانہال اور رام بن کے درمیان غیر ضروری طور پر ٹھہرنے سے اجتناب کریں اور شاہراہ پر دن کے دوران ہی سفر اختیار کریں۔



ہمیں فالو کریں


Google News

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *