امریکہ کے بے بنیاد الزامات، ایران پر مزید پابندیاں عائد

[]

مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکہ نے بے بنیاد الزامات کے تحت ایران پر مزید اقتصادی پابندیاں عائد کی ہیں۔

امریکی وزارت خزانہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کی تیل اور پیٹرو کیمیکل تجارت سے منسلک تین جہازوں پر پابندیاں عائد کی جارہی ہیں۔

بیان کے مطابق مجموعی طور پر سات ادارے اور جہاز، جو ایران کی تیل اور پیٹرو کیمیکل تجارت سے وابستہ ہیں، امریکی پابندیوں کی زد میں آئے ہیں۔

امریکی وزارت خزانہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران ان تجارتوں سے حاصل ہونے والی آمدنی کو اپنے جوہری پروگرام، میزائل منصوبوں اور علاقائی مقاومتی گروہوں کی حمایت اور مدد کے لیے استعمال کر رہا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *