یوپی اسمبلی میں شدید ہنگامہ، سماج وادی پارٹی کے رکن اسمبلی اتل پردھان پورے سیشن کے لیے معطل

[]

بحث کے دوران سماج وادی پارٹی کے اراکین نے حکومت پر الزام لگایا کہ وہ ریاست میں صحت کے بگڑتے ہوئے حالات کو نظر انداز کر رہی ہے۔ وزیر مینکیشور شرن نے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیا، جس پر ماحول مزید کشیدہ ہو گیا۔

دوسری طرف بی جے پی نے اس معاملے پر سماج وادی پارٹی کو آڑے ہاتھوں لیا۔ یوپی کے نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ نے کہا کہ سماج وادی پارٹی اپنی سیاسی زمین کھو چکی ہے اور عوام کی حمایت نہ ملنے کی وجہ سے اب اسمبلی میں ہنگامہ کر کے توجہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام ان کی ان حرکات کو دیکھ رہی ہے اور آئندہ انتخابات میں انہیں جواب دے گی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *