[]
واقعہ 13 دسمبر 2024 کا ہے۔ ڈپٹی انسپکٹر آف اسکولز (ڈی آئی او ایس) یداگِری ڈیوٹی پر موجود 80 اساتذہ اور پرنسپلز کے ساتھ مل کر بنجارا ہِلس کے سرکاری اسکول میں دعوت کھانے گئے تھے۔
ریاست تلنگانہ کے 20 سرکاری اسکولوں کے 80 اساتذہ نے دعوت کھانے کے لیے وقت مقررہ سے قبل ہی اسکولوں میں چھٹی کی اور پھر دعوت میں شریک ہوئے۔ حیران کرنے والی بات یہ ہے کہ ان اساتذہ کے ساتھ ضلع کے ڈی آئی او ایس نے بھی دعوت میں شرکت کی۔ وقت سے قبل چھٹی ملنے کے بعد جب بچے اپنے گھروں کو پہنچے تو کچھ بچوں کے والدین کو شبہ ہوا کہ آج وقت سے پہلے چھٹی کیسے ہو گئی۔ والدین نے جب بچوں سے اس کے متعلق پوچھا تو بچوں نے وقت سے قبل چھٹی کی اصل وجہ بتائی جس نے والدین کو حیران کر دیا۔ ان میں سے کچھ نے اس معاملے کی شکایت ضلع کلکٹر سے کر دی۔
ضلع کلکٹر نے بچوں کے والدین کی شکایت کے بعد تفتیش کی تو پتہ چلا کہ ان کی شکایت صحیح تھی۔ کلکٹر نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے ڈی آئی او ایس کو معطل کر دیا، ساتھ ہی تمام اساتذہ کو نوٹس جاری کیا۔ اساتذہ کی یہ انوکھی دعوت حیدر آباد میں موضوع بحث بنی ہوئی ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ حکومت بچوں کو اچھی تعلیم دینے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے لیکن محکمہ تعلیم کے ذمہ داران اور اساتذہ بچوں کے مستقبل سے کھلواڑ کر رہے ہیں۔ یہ دعوت کا انوکھا معاملہ حیدر آباد ضلع کے شیک پیٹ منڈل کا ہے۔
اس دعوت کی جانکاری ملنے کے فوراً بعد کارروائی کرتے ہوئے کلکٹر انودیپ دوری شٹی نے ڈی آئی او ایس یداگِری کو معطل کر دیا۔ ساتھ ہی دعوت میں شرکت کرنے والے 20 اسکولوں کے 80 اساتذہ کو نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ اساتذہ اور پرنسپلز نے یہ دعوت 13 دسمبر 2024 اڑائی تھی۔ اسکولوں کے ڈپٹی انسپکٹر آف اسکولز (ڈی آئی او ایس) یداگِری ڈیوٹی پر موجود 80 دوسرے اسکولوں کے اساتذہ اور پرنسپلز کے ساتھ مل کر بنجارا ہِلس کے سرکاری اسکول میں دعوت کھانے گئے تھے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔