[]
بی آر ایس کے ارکان اسمبلی و ارکان کونسل آٹومیں اسمبلی پہنچے۔آدرش نگر ایم ایل اے کوارٹرس سے اسمبلی تک آٹومیں ان ارکان اسمبلی اورکونسل نے سفرکرتے ہوئے اسمبلی پہنچے ۔ تارک راما راو نے خود اٹو چلاتے ہوئے اسمبلی پہنچے
انہوں نے ریاست میں آٹو ڈرائیوروں سے کئے گئے وعدوں کو فوری طور پر پوراکرنے کا مطالبہ کیا۔پارٹی نے دونوں ایوانوں میں اس خصوص میں تحریک التوا بھی پیش کی،
جس میں اس معاملہ پر بحث کا مطالبہ کیا گیا۔آٹوڈرائیورس سے انصاف کے نعرے لگاتے ہوئے بی آرایس لیڈروں نے آٹو ڈرائیوروں کو درپیش مالی پریشانیوں کو اجاگر کیا
۔انہوں نے دعوی کیا کہ ان مالی پریشانیوں کی وجہ سے ریاست میں 93 خودکشی کے واقعات ہوئے ہیں۔انہوں نے ان اموات کو ‘سرکاری قتل ‘ قرار دیا،
کانگریس انتظامیہ پر انتخابات کے دوران آٹوڈرائیورس سے کیے گئے وعدوں کو نظر انداز کرنے کا الزام لگایا
۔بی آر ایس کے کارگزار صدر کے ٹی راما راؤ نے مہلوک آٹوڈرائیورس کے خاندانوں کے لیے فوری مدد کا مطالبہ کیا اور آٹو ڈرائیوروں کے لئے 12,000 روپئے کی مالی امداد کا فوری اعلان کرنے کا مطالبہ کیا جس کا انتخابات کے دوران کانگریس نے وعدہ کیا تھا
بی آر ایس رکن کونسل تارک راما راو کے علاوہ ہریش راو اور دیگر ارکان مقننہ خاکی شرٹ بھی پہنے ہوئے تھے جو ڈرئیور کی علامتی ڈریس ہے