تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کا اجلاس برائے حج 2025
حیدرآباد: (سفیر نیوز/اسٹائل فوٹو )
تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے چیئرمین سید غلام افضل بیابانی (خسرو پاشا) نے منگل کے روز حج ہاؤس نامپلی میں میڈیا کانفرنس سے خطاب کیا۔ یہ اجلاس حج 2025 کے انتظامات کے سلسلے میں منعقد کیا گیا جس میں ضلع حج سوسائٹیز کے اراکین، اسٹیٹ حج کمیٹی کے ممبران اور مختلف معزز شخصیات نے شرکت کی۔
اس موقع پر عرفان شریف، اسسٹنٹ ایگزیکٹیو آفیسر، تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی نے بھی اجلاس سے خطاب کیا اور حج 2025 کے لیے انتظامات، سہولیات اور دیگر امور پر روشنی ڈالی۔
اجلاس میں حج انتظامات کے طریقہ کار اور سہولتوں کو بہتر بنانے کے لیے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سید غلام افضل بیابانی (خسرو پاشا) نے کہا کہ تلنگانہ کے عازمینِ حج کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔
اجلاس میں مولانا سید تقی رضا عآ بدی رُکن حج کمیٹی دِیگر اراکین اور مختلف معززین نے بھی اپنی تجاویز پیش کیں۔