[]
دہلی کی ہوا اور بھی زہریلی ہو گئی، جس کے بعد گریپ-4 کو لاگو کرنا پڑا۔ اس کے تحت کلاس 9ویں اور کلاس 11ویں تک ہائبرڈ موڈ پر چلیں گی۔
دہلی-این سی آر میں آلودگی کی وجہ سے حالات مزید خراب ہو گئے ہیں۔ اس کے پیش نظر این سی آر میں گریپ-4 کو لاگو کرنا پڑا۔ گریپ-4 کے تحت تمام قسم کی تعمیرات اور مسماری کی سرگرمیوں پر پابندی ہوگی جس میں ہائی ویز اور فلائی اوور جیسے عوامی پروجیکٹ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ غیر ضروری سامان لے جانے والے ٹرکوں کی دہلی میں داخلے پر بھی پابندی ہوگی۔
اس کے علاوہ گریپ-4 کے تحت دہلی این سی آر میں 9ویں اور 11ویں تک کی کلاسیں اب ہائبرڈ موڈ میں چلیں گی۔ اس کا مطلب ہے کہ اسکول آن لائن اور آف لائن دونوں طریقوں سے چلیں گے۔ اسکول صرف دسویں اور بارہویں جماعت کے لیے فیصلہ لے سکتا ہے۔
پیر یعنی16 دسمبر کی رات 10 بجے دہلی کی ہوا کا معیار 400 سے تجاوز کر گیا۔ رات نو بجے یہ بڑھ کر 399 ہو گیا تھا۔ ہوا کے معیار میں اس کمی کے بعد، سی اے کیو ایم نے ایک ہنگامی میٹنگ بلائی۔ اس کے بعد گریپ-4 کو لاگو کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
گریپ 4 کے تحت دہلی، گروگرام، فرید آباد، غازی آباد اور گوتم بدھ نگر کے اسکول لازمی طور پر 9ویں کلاس تک کی تعلیم ہائبرڈ موڈ میں کرائیں گے۔ تاہم، والدین کے پاس آپشن کا انتخاب ہوگا کہ وہ کیسے پڑھانا چاہتے ہیں۔ اس کے علاوہ مرکزی حکومت اپنے ملازمین کے دفتری اوقات میں تبدیلی کا فیصلہ بھی کر سکتی ہے۔
واضح رہےکہ اس سے قبل 16 دسمبر کو مرکز کی طرف سے تشکیل دی گئی کمیٹی نے دہلی-این سی آر میں ہوا کے معیار کی نگرانی کے لیے گریپ 3 کو لاگو کیا تھا۔ دہلی کا 24 گھنٹے کا اوسط اے کیو آئی پیر کو 379 پر ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے بعد اس میں اضافہ ہوتا رہا اور رات دس بجے یہ بڑھ کر 400 تک پہنچ گیا جو کہ بہت سنگین سمجھا جاتا ہے۔ اس کے بعد گریپ-4 کو لاگو کرنا پڑا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔