عرب لیگ کا مقبوضہ گولان میں صہیونی سرگرمیوں پر ردعمل

[]

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوتنک نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ عرب لیگ نے ایک بیان کے ذریعے مقبوضہ گولان میں صیہونی حکومت کے نئے اقدامات پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔

عرب لیگ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم شام سے تعلق رکھنے والے مقبوضہ گولان میں “اسرائیل” کے توسیع پسندانہ اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم عالمی برادری سے اسرائیلی اقدامات کو فوری طور پر روکنے اور بین الاقوامی قراردادوں پر عمل کرنے کے لئے اس رجیم پر دباو ڈالنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

 اسرائیلی کابینہ نے مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں میں نئی بستیوں کی تعمیر کے لئے 11 ملین ڈالر کے منصوبے کی منظوری دی ہے۔

واضح رہے کہ گولان کی پہاڑیاں شام کی سرزمین کا حصہ ہیں اور عالمی برادری بھی شامی سرزمین کے اس حصے پر صیہونی قبضے کو مسترد کرتی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *