[]
حیدرآباد: چارروپئے میں چکن بریانی حاصل کرنے کیلئے عوام کی طویل قطاردیکھی گئی۔آندھراپردیش کے ضلع انکاپلی کے نرسی پیٹ میں ایک نئے رسٹورنٹ کے آغاز کے موقع پرمنتظمین کی جانب سے یہ انوکھی پیشکش کی گئی۔
ایک فرد کو صرف ایک پیکٹ دینے کا اعلان کیاگیا تھاجس کے پیش نظرچارروپئے میں بریانی کا پیکٹ حاصل کرنے کیلئے عوام کا ہجوم امڈ پڑا۔
کئی لوگ اپنے ارکان خاندان اوررشتہ داروں کے ساتھ بھی قطارمیں بریانی لینے کیلئے تقریبا دوگھنٹے ٹہرے رہے۔
لمبی قطار کی وجہ سے علاقہ میں گاڑیوں کی آمدورفت رک گئی۔
پولیس کو عوام کوقابو کرنے کے لیے آناپڑا۔منتظمین نے کہاکہ بریانی کے 3000 سے زائد پیکٹ فروخت ہوئے۔