ایران میں حجاب کے بغیر یو ٹیوب پر کنسرٹ کرنے والی گلوکارہ گرفتار

[]

نئی دہلی: ایران میں ا یوٹیوب پر ایک ورچوئل کنسرٹ کرنے والی گلوکارہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ بین اقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکارہ کے وکیل کے میلاد پناہی پور نے بتایا ہے کہ حکام نے 27 سالہ پرستو احمدی کو ہفتے کے روز شمالی صوبے مازندران کے دارالحکومت ساری سے گرفتار کیا ہے۔

 

انہوں نے بتایا کہ جمعرات کو پرستو احمدی کے خلاف ان کے کنسرٹ میں فن کے مظاہرے پر ایک مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں انہوں نے بغیر کالر اور آستین کا ایک لمبا لباس پہنا ہوا تھا لیکن ان کے سر پر حجاب نہیں تھا۔

 

اس ورچوئل کنسرٹ میں ان کے ساتھ دیگر چار مرد گلوکار بھی شریک تھے۔پرستو احمدی نے یوٹیوپ پر اپنے کنسرٹ سے ایک دن پہلے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا تھا کہ ’’میں پرستو ہوں۔ میں ایک لڑکی ہوں جو لوگوں کی محبت کے لیے گانا چاہتی ہوں۔ اس دھرتی کے لیے گانا میرا حق ہے اور میں اس حق کو فراموش نہیں کرسکتی۔‘‘

 

یوٹیوب پر اس آن لائن کنسرٹ کو 14 لاکھ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے، ساتھ ہی احمدی کے بینڈ میں شامل موسیقاروں، سہیل فقیہ ناصری اور احسن بیرقدر کو بھی ہفتے کے روز تہران سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ایران میں 1979 کے اسلامی انقلاب کے بعد خواتین کے گانے پر کئی طرح کی پابندیاں عائد ہیں۔

 

 

خواتین کو مخلوط حاضرین و سامعین کے سامنے اکیلے گانے یا رقص کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *