[]
ریاض ۔ کے این واصف
عمرہ اور زائرین مسجد نبوی مین روز بروز اضافہ دیکھا جارہاہے۔ سعودی وزیر حج وعمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے اس سال مسجد نبوی روضہ شریفہ میں زائرین کی تعداد 15 ملین تک پہنچنے کی امید کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ “نسک ایپلی کیشن” کی تیاری نے زائرین کی خدمات کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
مقامی میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا نسک ایپلی کیشن کے ذریعے خدمات میں ایک معیاری تبدیلی دیکھنے میں آئی، خاص طور پر روضہ شریفہ کے لیے اجازت نامے کا اجرا جس سے زائرین کی تعداد میں اضافہ ہوا اور یہ ضیوف الرحمن کو متعدد خدمات بھی فراہم کرتا ہے۔حج پراجیکٹس منجیمنٹ آفس حج کے انتظامات اور منصوبہ بندی کے لیے تقریبا 50 سرکاری اداروں کے درمیان کوآرڈینیشن کر رہا ہے۔ اس تبدیلی نے عازمین کے اطمینان کی سطح کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق عازمین میں اطمینان کی سطح جو تین سال قبل 74 فیصد تک تھی، اب بڑھ کر 81 فیصد ہوگئی ہے۔وزیر موصوف کا کہنا تھا حج سیزن کے اختتام سے پہلے ہی نئے سیزن کے لیے تیاریاں شروع کردی جاتی ہیں۔یاد رہے وزارت حج وعمرہ جدہ میں 13 سے 16 جنوری تک عالمی حج و عمرہ کانفرنس و ایکسپو کے چوتھا ایڈیشن کا بھی انعقاد کر رہی ہے۔
اس ایونٹ کا مقصد حج خدمات میں اضافہ، جدت کو فروغ دینا اور حج سے متعلق انڈسٹری میں شفافیت اور مسابقت کو فروغ دینا ہے۔