ضاحیہ بیروت پر اسرائیلی جنایات کا جواب ضرور دیا جائے گا، جنرل اسدی

خاتم الانبیاء مرکزی ہیڈکوارٹر کے نائب سربراہ جنرل محمد جعفر اسدی نے بیروت کے علاقے ضاحیہ پر اسرائیل کے حالیہ حملوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان جرائم کا یقیناً جواب دیا جائے گا۔

جنرل محمد جعفر اسدی نے ایک گفتگو میں کہا کہ اسرائیل کی جانب سے ضاحیہ بیروت پر کیے گئے حالیہ حملے، جن سے وسیع مالی نقصان ہوا، ناقابل قبول ہیں اور ان جرائم کا جواب ضرور دیا جائے گا۔

یاد رہے صہیونی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق یہ فضائی حملہ حزب اللہ لبنان کے بعض کمانڈروں کو نشانہ بنانے کے مقصد سے کیا گیا۔ تاہم تاحال حملے کی تفصیلات یا ممکنہ اہداف کی شناخت کے بارے میں کوئی مصدقہ معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *