[]
حیدرآباد(پریس نوٹ) وزیراعلیٰ تلنگانہ اے ریونت ریڈی کی جانب سے تلنگانہ کے تمام اقامتی اسکولوں میں اور کالجوں میں معیاری غذا کی فراہمی کے لئے یکساں معیاری کھانے کی فراہمی کے پروگرام کااعلان کیاگیا ہے۔
جس کے تحت ہاسٹلس کے طلبہ کیلئے ڈائیٹ چارجس میں چالیس فیصد کااضافہ کیاگیا ہے۔ جس کے نتیجہ میں ان اقامتی اسکولس اور کالجس میں رہنے والے طلبہ کوفائدہ ہوگا۔ مسلم، ایس سی، ایس ٹی، بی سی اور اقلیتی اسکول وکالجس کے طلبہ کیلئے یہ اضافہ تقریباً دس سال کے وقفہ کے بعد کیاگیا ہے۔
اس پروگرام کی افتتاحی تقریب اقلیتی اقامتی اسکول وجونیئر کالج یاقوت پورہ گرلز1 میں منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت پرنسپل نسیم النساء بیگم ایس ڈی نے کی۔تحسین سلطانہ ڈپٹی وارڈن کے ساتھ انہوں نے اس موقع پر نئے متعارف کردہ نیوکامن ڈائیٹ مینو اور ہینڈبک کا رسم اجراء انجام دیا۔
تقریب میں اولیائے طلبہ کوبھی مدعوکیاگیاتھا۔ طلبہ کی جانب سے مختلف ثقافتی پروگرام پیش کئے گئے۔ اسکول کوارڈنیٹر عالیہ خانم کے شکریہ پرپروگرام کا اختتام عمل میں آیا۔ طلبہ، اولیائے طلبہ،اسکول وکالج کے ٹیچنگ و نان ٹیچنگ اسٹاف کیلئے اس موقع پرلنچ کااہتمام کیاگیا۔