[]
مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو کے دفتر نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے مقبوضہ گولان میں توسیعی منصوبے سے آگاہ کیا ہے۔
صیہونی کابینہ نے گولان کی پہاڑیوں اور کیتسرین شہر میں 11 ملین ڈالر کی لاگت کے نیتن یاہو کے منصوبے کو متفقہ طور پر منظور کر لیا ہے۔
صیہونی وزیر اعظم نے بھی اس سلسلے میں کہا: ہم گولان پر توجہ دیتے رہیں گے اور اس میں ترقی اور آباد کاری کے لیے اسے محفوظ بنائیں گے۔
نیتن یاہو نے مزید کہا: گولان میں بستیوں کو مضبوط کرنے کا مطلب “اسرائیل” کو مضبوط کرنا ہے۔ ایک ایسا موضوع جو موجودہ دور میں بہت اہمیت کا حامل ہے۔
خیال رہے کہ گولان کی پہاڑیاں شام کی سرزمین کا حصہ ہیں اور عالمی برادری بھی شامی سرزمین کے اس حصے پر صیہونی قبضے کو مسترد کرتی ہے۔