کے سی آر نے وعدوں سے انحراف کرتے ہوئے پہلے دن سے ہی دھوکہ دہی کی:مہیش کمارگوڑ

[]

حیدرآباد: تلنگانہ کانگریس کے صدر مہیش کمار گوڑ نے بی آر ایس سربراہ وسابق وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کو کھلا مکتوب روانہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے عوام ماضی میں چندرشیکھرراوکی طرف سے دی گئی یقین دہانیوں کو ابھی تک نہیں بھولے ہیں۔

 چندرشیکھرراو اور ان کی پارٹی، جو جھوٹے وعدوں کے ساتھ اقتدار میں آئی تھی، کی جانب سے کانگریس پارٹی کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈہ پھیلانا اشتعال انگیزی ہے۔حالانکہ کانگریس ایک ایک کر کے انتخابی وعدوں کو پورا کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئی تشکیل شدہ ریاست تلنگانہ میں خاندانی حکمرانی کو برقرار رکھتے ہوئے ریاست کو اپنے خاندان کے افراد کے ہاتھ میں رکھ کر کے چندرشیکھرراونے جو ظلم کیا اسے عوا م فراموش نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ چندرشیکھرراوتلنگانہ جذبات کے ساتھ نئی ریاست میں اقتدار میں آئے تاہم اپنے وعدوں سے انحراف کرتے ہوئے پہلے دن سے ہی دھوکہ دہی کی۔

چندرشیکھرراو نے اپنے حامیوں کو بے وقوف بنایا اور خود وزیر اعلیٰ بن گئے۔ کے سی آرنے پانی، فنڈز اور ملازمتوں کے ساتھ تلنگانہ تحریک چلائی تھی تاہم اس کو بھی فراموش کردیاگیا۔

تلنگانہ کے فنکاروں، دانشوروں، ماہرین تعلیم، طلباء، کارکنوں اور ملازمین نے اپنی جانوں کی قربانی دی، لیکن جب چندرشیکھرراوبرسراقتدار آئے تو انہوں نے تلنگانہ میں خاندانی حکومت چلائی۔ عوام ان کے ظلم کو کبھی نہیں بھولیں گے۔چندرشیکھرراو کے دور حکومت میں کرپشن قابو سے باہر ہو گیاتھا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *