[]
حیدرآباد: الو ارجن کی فلم کے پریمئر شو کے موقع پر حیدرآباد کی سندھیا تھیٹر میں بھگدڑ کے نتیجہ میں زخمی ہونے والا معصوم لڑکا شہر کے خانگی ہاسپٹل میں زیر علاج ہے اور وہ وینٹی لیٹر پر ہے ۔
ہاسپٹل کے ڈاکٹرس نے سندھیا تھیٹر میں بھگدڑ میں زخمی ہونے والے لڑکے سری تیج کی صحت سے متعلق ہیلتھ بلیٹن جاری کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سری تیج کا پی آئی سی یو میں علاج جاری ہے۔۔ وہ گزشتہ 11 دنوں سے ہاسپٹل میں زیر علاج ہے۔ 4 دسمبر کی رات آر ٹی سی کراس روڈ پر واقع سندھیا تھیٹر میں
پشپا 2 بینیفٹ شو کے دوران بھگدڑ میں لڑکے کی ماں ریوتی کی موت ہوگئی تھی جبکہ لڑکا شدید طوررپر زخمی ہوگیا تھا۔