شام، دہشت گردوں کے ہاتھوں عوامی املاک کی لوٹ مار اور نوجوانوں کی گرفتاریاں

[]

مہر خبررساں ایجنسی نے المعلومہ نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ شامی ذرائع نے گذشتہ دنوں حلب کے شہر النبل اور الزہرہ کے مکینوں کی املاک کی وسیع پیمانے پر لوٹ مار کی اطلاع دی ہے۔

 رپورٹ کے مطابق گزشتہ تین دنوں کے دوران دہشت گرد عناصر نے درجنوں گھروں کو آگ لگا دی ہے اور 90 سے زائد شامی نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے۔

شامی ذرائع نے بتایا: الجولانی سے وابستہ عناصر کی مذکورہ علاقوں میں لوٹ مار اور پرتشدد گرفتاریاں جاری ہیں جب کہ اس دوران صحافیوں کو ان علاقوں میں داخل ہونے سے روکا گیا ہے۔

واضح رہے کہ نبل اور الزہرہ کے باشندوں نے گزشتہ برسوں میں شام پر حملہ کرنے والے تکفیری دہشت گردوں کے خلاف بھرپور مزاحمت کی تھی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *