[]
تلنگانہ کے ضلع جگتیال میں شر پسندوں نے عید گاہ کے مینار کو نقصان پہنچایا۔ یہ واقعہ ضلع جگتیال کے ابرہیم پٹنم منڈل کے موضع ورشا کنڈہ گاؤں میں پیش آیا ۔جہاں مقامی عیدگاہ کے میناروں کو نامعلوم افراد نے نقصان پہنچایا ۔
ہفتہ کی شام مقامی افراد نے دیکھ کر اس تعلق سے پولیس میں شکایت کی ۔ اس واقعہ کی اطلاع صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے صدر و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی کو میٹ پلی کے مجلسی صدر محمد عقیل نے دی۔
جس پر بیرسٹر اویسی نے جگتیال مجلس کے صدر یونس ندیم کو میٹ پلی کے مجلسی صدر سے بات کرتے ہوئے پولیس میں شکایت درج کروانے کی ہدایت دی ۔بیرسٹر اویسی کی ہدایت پر یونس ندیم نے مٹ پلی ڈی ایس پی اور سرکل انسپکٹر سے بات کرتے ہوئے شرپسندوں کے خلاف کارروائی کرنے اور مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا
۔ پولیس عہدیداروں نے مجلس قائد کو تیقن دیا کہ کیس درج کرتے ہوئے خاطی افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔انھوں نے مقامی عوام سے تعاون کی اپیل کی ۔۔مقامی مسلمانوں نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا ۔