عرب لیگ کا شام میں صیہونی حملوں پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس کا مطالبہ

[]

مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے کہا ہے کہ عرب لیگ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ شام میں اسرائیل کے اقدامات پر غور کیا جا سکے۔

بیان میں عرب لیگ نے کہا ہے کہ ہم اسرائیل کی جانب سے شام کے حائل علاقے، جبل الشیخ، قنیطرہ، اور دمشق کے مضافات میں حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ دمشق پر دہشت گردوں کے قبضے اور شام کی سابقہ حکومت کے خاتمے کے بعد صہیونی فوج نے شام کی سرزمین پر درجنوں اہداف پر وسیع پیمانے پر حملے کیے اور بعض علاقوں پر قابض ہو گئی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *