ٹریپل آئی ٹی باسر کو بہترین تعلیمی مرکز بنانے کی مساعی،وزیر سیتااکا کا دورہ

[]

نرمل:ریاستی وزیر پنچایت راج دیہی ترقی دھناسری انسویا سیتااکا نے کہا کہ ٹریپل آئی ٹی باسر کو بہترین تعلیم کے مقصد سے تیار کیا جائے گا۔انہوں نے جمعہ کو نرمل ضلع کے دورے کے ایک حصے کے طور پر آر جی یو کے ٹی باسرکا دورہ کیا۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر، ایس پی، وائس چانسلر اور طلبہ نے  وزیر کا پرتپاک استقبال کیا۔

انہوں نے کانفرنس ہال میں طلباء اور یونیورسٹی کے عہدیداروں کے ساتھ براہ راست بات چیت کی اس دوران، ضلع کلکٹر اور وائس چانسلر نے یونیورسٹی کی تعلیمی پیشکشوں، کینٹین کا انتظام، طلباء کو سہولیات، اور فلاحی اقدامات کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کی۔

طلباء نے وزیر سے درخواست کی کہ وہ انجینئرنگ کے طلباء کے لیے لیپ ٹاپ، انٹرنیٹ، وائی فائی سہولت، لائبریری میں مختلف مقابلے کی کتابیں اور کھیلوں سے متعلق PDs کا بندوبست کریں۔ وزیر سیتااکا نے کہا کہ ریاستی حکومت آئی آئی آئی ٹی کو بہترین تعلیم  مرکزبنانے کے لیے اقدامات کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ طلباء کو معیاری تعلیم اور بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ وزیر نے اعلان کیا کہ مختلف ترقیاتی کاموں کے لیے ایک کروڑ روپے کی فوری گرانٹ دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تمام طلباء سے مل کر انہیں خوشی ہوئی اور اس وقت کی حکومت نے 2008 میں باسرکی سرسوتی دیوی کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے ٹریپل آئی ٹی شروع کیا۔

  انہوں نے کہا کہ وہ آر جی یو کے ٹی باسر کو بہترین تعلیمی ادارے کے طور پر ترقی دینے کے لیے ضروری اقدامات کے لیے حکومت کی توجہ دلانے کی سعی کریں گی۔  انہوں نے کہا کہ بنیادی طور پر تلنگانہ حکومت تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کے مقصد سے کام کر رہی ہے اور پری پرائمری سے اعلیٰ تعلیم تک ایک پرجوش پالیسی متعارف کرانے جا رہی ہے۔

 کیمپس میں تقریباً 9 ہزار طلبہ زیر تعلیم ہیں۔وزیر نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ طلبہ کو معیاری تعلیم فراہم کریں۔ ہر روز مینو کے مطابق کھانا فراہم کرنے کا حکم دیا۔

ٹریپل آئی ٹی باسر کے سابق طلباء ملک کے مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں اور انہوں نے تمام طلباء پر زور دیا کہ وہ محنت سے تعلیم حاصل کریں اور زندگی میں اعلیٰ مقام حاصل کریں۔

 وزیر نے ضلع کلکٹر، ایس پی، افسران اور عوامی نمائندوں نے طلباء کے ساتھ لنچ کیا۔ اس پروگرام میں رکن  اسمبلی مدھول راما راؤ پٹیل، ایم ایل سی بلوری وینکٹ، ڈنڈے وٹل، آر ڈی اوز رتنا کلیانی، کومل ریڈی، تحصیلدار پون چندرا، ایم پی ڈی او اشوک، عہدیداران، عوامی نمائندے، اساتذہ اور دیگر شریک تھے۔



ہمیں فالو کریں


Google News

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *