قاضی پیٹ میں ریلوے کوچ فیاکٹری کا مطالبہ، چیف منسٹر کی وزیر فینانس اور وزیر ریلوے سے نمائندگیاں

[]

 حیدرآباد: چیف منسٹر نے مرکزی حکومت پر زور دیا کہ وہ تلنگانہ کے پسماندہ اضلاع کے لئے خصوصی امدادی فنڈز کے طور پر1800 کروڑ روپے جاری کرے۔ انہوں نے نئی دہلی میں وزیر فینانس نرملا سیتا رمن سے ملاقات کی۔چیف منسٹرنے اپنے دورے دہلی کے دوسرے دن مرکزی وزیر فینانس نرملا سیتا رمن اور وزیر ریلوے اشوینی وشنو سے ملاقات کی۔

 انہوں نے نرملا سیتا رمن سے مشترکہ اداروں کے آپریشنل اخراجات کے طور پر 408 کروڑ روپے دلانے بیرونی امداد یافتہ پروجکٹس کے فنڈز کی تلنگانہ سے وصولی کے یکطرفہ احکامات کو واپس لینے کی اپیل کی۔

 چیف منسٹر ریونت ریڈی نے مرکزی نرملا سیتا رمن سے فوری طور پرتلنگانہ کے پسماندہ اضلاع کو 1,800 کروڑ روپے زیر التوا گرانٹ جاری کرنے کی درخواست کی ہے جیسا کہ ریاستی تنظیم جدید ایکٹ میں ذکر کیا گیا ہے۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی نے جمعہ کو پارلیمنٹ میں مرکزی وزیر سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی۔

اس موقع پر انہوں نے پسماندہ اضلاع کے لیے مرکز سے ملنے والی گرانٹ پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے یاد دلایا کہ آندھرا پردیش تنظیم جدید ایکٹ میں تلنگانہ کے نو اضلاع کو 450 کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ چیف منسٹر نے مرکزی وزیر نرملا سیتا رامن سے درخواست کی کہ وہ فوری سال 20۔2019، 22۔2021، 23۔2022، اور 24۔2023 کے لیے 1,800 کروڑ  زیر التواء رقومات پر مشتمل گرانٹ جاری کریں۔

چیف منسٹر نے مرکزی وزیر کو بتایا کہ ریاست آندھرا پردیش کی تقسیم کے بعد تلنگانہ حکومت نے حیدرآباد میں ہائی کورٹ، راج بھون، لوک آیوکت، اسٹیٹ ہیومن رائٹس کمیشن، جوڈیشل اکیڈمی اور دیگر عوامی اداروں کا انتظام سنبھال لیا ہے۔

 چیف منسٹر نے مرکزی وزیر کی توجہ دلائی کہ تلنگانہ حکومت نے تقسیم کے عمل کی تکمیل تک متعلقہ اداروں کے انتظام کے لیے 703.43 کروڑ روپئے کے مصارف برداشت کئے ہے۔ اس میں آندھرا پردیش کو اپنے حصہ کے طور پر تلنگانہ کو 408.49 کروڑ روپے ادا کرنا باقی ہے۔

  انہوں نے وضاحت کی کہ حکومت آندھرا پردیش نے ادائیگی سے  اتفاق کیا ہے  اور مرکزی وزارت داخلہ نے حکومت آندھرا پردیش کو مکتوب تحریر کیا ہے کہ وہ تلنگانہ کو اس رقم کی ادائیگی کے اقدامات کرے۔تاہم ابھی تک آندھرا پردیش نے تلنگانہ کو  رقم ادا نہیں کی ہے۔

چیف منسٹر نے مرکزی وزیر سے درخواست کی ہے کہ وہ حکومت آندھرا پردیش کو تلنگانہ کو 408.49 کروڑ روپئے معہ سود ادا کرنے کا پابند بنائیں۔ انہوں نے نرملا سیتارمن کو بتایا کہ مرکزی حکومت نے یکطرفہ طور پر تلنگانہ سے 2,547.07  کروڑ روپئے کی وصولی کے احکامات جاری کئے ہیں۔

انہوں نے کہا آندھرا پردیش اور تلنگانہ کے درمیان قرضوں کی تقسیم کے معاملہ میں جو  2,547.07 کروڑ  روپے غیر ملکی مالی امداد کے ساتھ شروع کئے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ حکومت نے اس سلسلہ میں سخت احتجاج کیا تھا لیکن مرکز نے ہمارے خدشات پر توجہ نہیں دیا ہے اور انہوں نے مرکزی وزیر سے کہا کہ وہ اس معاملہ کا دوبارہ جائزہ لیں اور مناسب فیصلہ کریں۔

بعد ازاں چیف منسٹر نے وزیر ریلوے اشوینی ویشنو   سے ملاقات کی اس دوران قاضی پیٹ میں مربوط کوچ فیکٹری قائم کرنے کا مطالبہ کیا۔  انہوں نے مرکزی وزیر کو یاد دلایا کہ آندھرا پردیش تنظیم جدید ایکٹ میں قاضی پیٹ میں کوچ فیکٹری کے قیام کا ذکر ہے۔ چیف منسٹر نے کہا کہ ریلوے نے اعلان کیا ہے کہ قاضی پیٹ میں ایک متواتر اوور ہالنگ ورکشاپ قائم کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے مرکزی حکومت کے نام نے ایک خط لکھ کر کوچ فیکٹری کے قیام کی درخواست کی تھی۔ چیف منسٹر  نے مرکزی وزیر پر واضح کیا کہ قاضی  پیٹ میں کوچ فیکٹری کا قیام صرف قاضی پیٹ کے عوام کا ہی نہیں بلکہ پورے تلنگانہ کے عوام کا خواب ہے۔

 انہوں نے وزیر ریلوے   سے درخواست کی کہ وہ وقار آباد اور کرشنا اسٹیشن کے درمیان ریلوے کے مکمل خرچ پر ایک نئی ریلوے لائن تعمیر کرایں۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ لائن بنانی جاتی ہے تو جنوبی تلنگانہ کے دور افتادہ اور پسماندہ علاقوں جیسے پرگی، کوڑنگل، چتلا پلے، راولاپلے، ماتھر، دولت آباد، دمارگڈا، نارائن پیٹ، مکتھل کی ترقی کے ساتھ ساتھ سیمنٹ کی حمل و نقل میں سہولت ہوگی نیز  تانڈور کے قریب جو سمنٹ کلسٹر اور دیگر صنعتیں ہیں کو اپنے مال کی منتقلی میں مدد ملے گی۔

 انہوں نے کہا کہ اس راستے سے وقار آباد جنکشن اور کرشنا اسٹیشنوں کے درمیان فاصلہ 70 کلومیٹر کم ہو جائے گا۔ انہوں نے وزیر ریلوے سے کلواکرتی اور ماچرلا کے درمیان ایک نئے ریل روٹ کی منظوری دینے کی درخواست کی۔

 انہوں نے کلواکرتی سے وانگور۔کنڈوکور۔دیوارکونڈا۔چلکورتی۔تیرومل گیری سے ماچرلا تک نئی ریلوے لائن کی ضرورت ہے تاکہ مقامی لوگوں کی ضروریات کو پورا کیا جاسکے۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی نے اشوینی ویشنو سے درخواست کی کہ وہ ڈورنکل۔مریال گوڑہ(پاپتاپلی۔جان پہاڑ) اور ڈورنکل۔گدوال کے مجوزہ ریل روٹس پر دوبارہ غور کریں۔

 انہوں نے کہا کہ یہ دونوں ریل روٹس زرخیز زمینوں، گنے کی صنعتوں، گرینائٹ کی صنعتوں، سائبریا سے ہجرت کرنے والے پرندوں کے مرکز، ہندوستان کے سب سے بڑے بدھسٹ اسٹوپا اور ضلع کھمم میں پالیروو تفریحی علاقوں سے گزرتے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ پالیرو اسمبلی حلقہ کے اس علاقہ میں زمین کی قیمتیں زیادہ ہیں اور زیادہ تر کسان بی سی، ایس سی، ایس ٹی اور اقلیتی طبقوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ یہاں کی قیمتی اراضی کا حصول محکمہ ریلوے کے لیے بوجھ بن جائے گا۔ انہوں نے مجوزہ راستوں کو تبدیل کرکے ڈورنکل سے وینرام۔ مانیگوڈم۔ ابے پلم۔ماری پیڈا سے موٹے تک ریلوے لائن کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا۔



ہمیں فالو کریں


Google News

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *