الو ارجن کا گاندھی ہاسپٹل میں کویڈ ٹیسٹ۔ چرنجیوی اداکار کے گھر پہنچ گئے

[]

حیدرآباد ۔ الو ارجن کو گرفتاری کے بعد گاندھی ہاسپٹل لے جایا گیا جہاں ان کا بی پی شوگر اور کووڈ کا ٹیسٹ کیا گیا۔ یہ بات ہاسپٹل کے سپرنٹنڈنٹ سنیل نے بتائی۔

 

ان کے مطابق اداکار کے تمام ٹیسٹ نارمل رہے، اس کے علاوہ ای سی جی بھی کیا گیا ۔سیکورٹی وجوہات کی بنا پر سپرنٹنڈ نٹ دفتر میں طبی معائنہ کیے گئے اس کے بعد پولیس نے انہیں نام پر کریمنل کورٹ میں پیش کیا۔گاندھی ہاسپٹل کے پاس الو ارجن کے مداحوں کی کثیر تعداد جمع ہو گئی تھی جو ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے امڈ پڑی۔

 

الو ارجن کی گرفتاری کی اطلاع ملتے ہی میگا اسٹار چینی اور ان کی شریک کا حیات الو ارجن کے گھر پہنچ گئے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *