ایچ ون بی اور ایل ون ویزا ہولڈرز کیلئے خوشخبری

[]

واشنگٹن: ایچ-1بی اور ایل-1 ویزا ہولڈرز کے لیے خوشخبری! امریکی حکومت نے ان ویزا ہولڈرز کے شریک حیات کے لیے ورک پرمٹ کی مدت میں توسیع کا اعلان کیا ہے۔ یو ایس ڈپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سیکیورٹی (DHS) کے مطابق، خودکار ورک پرمٹ کی تجدید کی مدت کو 180 دنوں سے بڑھا کر 540 دن کر دیا گیا ہے۔

یہ نیا قانون ان درخواست دہندگان کے لیے نافذ ہوگا جو 4 مئی 2022 کے بعد درخواست دیں گے اور اس کا اطلاق آئندہ سال 13 جنوری سے ہوگا۔ DHS نے وضاحت کی کہ ورک پرمٹ کی تجدید کے عمل میں تاخیر کے باعث ویزا ہولڈرز کی ملازمت میں رکاوٹ نہ آئے، اس لیے یہ اقدام کیا گیا ہے۔

DHS کے سیکریٹری الیجاندرو کے مطابق، 2021 سے اب تک امریکی معیشت میں 16 ملین ملازمتیں پیدا کی گئی ہیں، اور حکومت عوام کو مکمل تعاون فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *