[]
مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، شام کے جنوبی ہمسایہ ملک اردن نے دمشق پر تکفیری دہشت گردوں کے قبضے اور ملک کے مخدوش حالات کے پیش نظر بین الاقوامی سطح پر مذاکرات کے لئے اجلاس طلب کیا ہے۔
الجزیرہ نے کہا ہے کہ اردن نے خطے اور بین الاقوامی سطح پر اہم کردار ادا کرنے والے ممالک کو دعوت دی ہے۔
اردن کی وزارت خارجہ نے اس حوالے سے ایک بیان میں کہا ہے کہ اجلاس میں عرب ممالک اور بین الاقوامی اداروں کے نمائندے شرکت کریں گے۔
شام کے بارے میں ہونے والے اجلاس میں سعودی عرب، عراق، لبنان، مصر، عرب امارات، بحرین اور قطر کے نمائندے شرکت کریں گے۔ جبکہ ترکی اور امریکہ کے وزرائے خارجہ کے علاوہ یورپی یونین اور اقوام متحدہ کے نمائندے بھی شریک ہوں گے۔