کولگام میں ٹرک کے نیچے پھنسنے سے دو افراد جاں بحق

[]

سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے پومبائی علاقے میں دوران شب سیب سے لدے کنٹینر ٹرک کے نیچے پھنس جانے سے دو افراد کی موت واقع ہوئی۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ایک کنٹینر ٹرک زیر رجسٹریشن نمبر JK 03- 0505جو دمہال سے کولگام جا رہا تھا، پومبائی گائوں میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب سڑک سے لڑھک گیا۔

انہوں نے کہا کہ گرچہ ڈرائیور چھلانگ لگا کر باہر نکلنے میں کامیاب ہو تاہم دو افراد ٹرک کے نتیچے پھنس گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ حادثہ پیش آنے کے فوراً بعد پولیس، ایس ڈی آر ایف اور مقامی لوگوں نے ٹھٹھرتی سردیوں کے بیچ وسیع پیمانے پر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا اور ٹریک کے نیچے پھنسے دو افراد کو نکال دیا۔

ذرائع نے بتایا کہ دونوں کو نازک حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کو مردہ قرار دیا۔

متوفین کی شناخت 34 سالہ ریاض احمد راتھر ولد محمد راجا راتھر اور مختار احمد یتو ولد محمد رجب یتو ساکنان گوپال پورہ کولگام کے طور پر کی گئی ہے جبکہ ٹرک ڈرائیور کی شناخت سرتاج احمد پڈر ولد غلام نبی پڈر ساکن ساکن گوپال پورہ کولگام کے طور پر کی گئی ہے۔

دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں پولیس اسٹیشن دمہال ہانجی پورہ میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *