ہاسپٹل میں بھیانک آگ لگنے سے 7 افراد ہلاک

[]

جمعرات کی رات تمل نڑو کے ڈنڈیگل میں ایک خانگی ہاسپٹل میں آگ لگنے سے کم از کم 7 افراد، جن میں ایک لڑکا بھی شامل ہے، ہلاک ہوگئے۔ یہ واقعہ تقریبا رات 8 بجے ٹریچی روڈ پر واقع سٹی ہاسپٹل میں پیش آیا۔

 

ذرائع کے مطابق ہاسپٹل میں برقی کے شارٹ سرکٹ سے آگ لگنے کی  وجہ قرار دیا جا رہا ہے، تاہم تفصیلی تحقیقات جاری ہیں۔ ویڈیو میں عمارت سے آگ اور دھواں نکلتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں، جبکہ فائر ٹینڈرز کو شعلوں کو بجھانے میں تقریباً دو گھنٹے لگے۔

 

پی ٹی آئی کے مطابق، پولیس اور فائر ڈیپارٹمنٹ کے افسران نے بتایا کہ سات  متاثرین لفٹ میں بے ہوش حالت میں پائے گئے۔ انہیں قریبی ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

 

باقی مریضوں کو محفوظ طریقے سے نکال کر قریبی ہاسپٹلس میں منتقل کیا گیا

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *