[]
حیدرآباد: ایک شخص نے اپنی بیوی اور بیٹے کا قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔ دل دہلادینے والی یہ واردات حیدرآباد کے بیگم بازار علاقہ میں جمعرات کی رات رونما ہوئی۔ فوری ملی جانکاری کے مطابق ریاست اترپردیش سے تعلق رکھنے والا سراج بیگم بازار توپ خانہ علاقہ میں
بیوی بچوں کے ساتھ رہتے ہوئے بینگل اسٹور میں کام کیا کرتا تھا۔ چند دن قبل ہی اس نے بیگم بازار میں مکان کرائے پر حاصل کیا تھا۔ اس نے اپنی بیوی کا گلا کاٹ کر قتل کردیااور اسکے بعد چھوٹے بیٹے فیضان کا گلا گھونٹ کر قتل کردیا اور اس کے بعد خود پھانسی لےلی۔ اس نے یہ واردات اپنے ایک اور بیٹے کے سامنے انجام دی لڑکا یہ منظر دیکھ کر خوف کے عالم میں وہاں سے فرارہوگیا ، بیوی اور بیٹے کے قتل کے بعد سراج نے پھانسی لے لی۔
معلوم ہوا ہے کہ پولیس کو مقام واقعہ سے خودکش نوٹ برآمد ہوا۔ شوہر اپنی بیوی کے کردار پر شک کرتا تھا اسی مسلہ پر کل رات شوہر بیوی کے درمیان جھگڑا ہوا اور اس نے یہ واردات انجام دی۔مزید تحقیقات جاری ہے پولیس نے نعشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے عثمانیہ جنرل ہاسپٹل کے مردہ خانہ منتقل کردیا اور مصروف تحقیقات ہے۔