دہلی اسمبلی انتخابات سے قبل منیش سسودیا کو عدالت سے راحت، پولیس اسٹیشن میں حاضری سے استثنیٰ

[]

عدالت کے فیصلہ سے پہلے منیش سسودیا کو ہر پیر اور جمعرات کی صبح پولیس اسٹیشن میں حاضری دینی ہوتی تھی۔ اس فیصلہ سے انہوں نے دہلی اسمبلی انتخابات سے قبل راحت کی سانس لی ہے

<div class="paragraphs"><p>منیش سسودیا، تصویر آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>منیش سسودیا، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

منیش سسودیا، تصویر آئی اے این ایس

user

دہلی کے مبینہ شراب گھوٹالہ معاملے میں ملزم اور دہلی کے سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت مل گئی ہے۔ سپریم کورٹ نے آبکاری پالیسی معاملے سے جڑے بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت کی شرائط کی تبدیلی کو منظوری دے دی ہے۔ اس طرح اب سسودیا کو ہفتہ میں دو بار پولیس اسٹیشن جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ حالانکہ عدالت نے سسودیا کو کہا ہے کہ وہ مستقل طور سے ٹرائل میں شامل ہوں۔ چھوٹ ملنے کے بعد سسودیا نے سپریم کورٹ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

سپریم کورٹ کے فیصلہ کے بعد عآپ رہنما منیش سسودیا نے اپنے ‘ایکس’ اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ ساجھا کیا، جس میں انہوں نے لکھا ہے “معزز سپریم کورٹ کا تہہ دل سے شکریہ، جس نے ضمانت کی شرائط کو ہٹا کر راحت فراہم کی ہے۔ یہ فیصلہ نہ صرف عدلیہ پر میرے یقین کو مزید مضبوط کرتا ہے بلکہ ہمارے آئنی اقدار کی مضبوطی کو بھی ظاہر کرتا ہے۔ میں ہمیشہ عدلیہ اور آئین کے تئیں اپنے فرائض کا احترام کرتا رہوں گا۔”

عدالت کے فیصلہ کے پہلے تک منیش سسودیا کو ہر پیر اور جمعرات کو صبح میں پولیس اسٹیشن جانا ہوتا تھا۔ ایسا نہیں کرنے پر ان کے خلاف کارروائی بھی ہو سکتی تھی۔ عدالت کا یہ فیصلہ دہلی اسمبلی انتخابات سے قبل سسودیا کے لیے راحت کی بات ہے۔ واضح ہو کہ منیش سسودیا فروری 2023 سے اگست 2024 تک جیل میں رہے تھے۔ اگست مہینے میں انہیں کچھ شرائظ کے ساتھ ضمانت دی گئی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *